پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

حکومت کے گھرجانے کا وقت شروع ہو چکا۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے گھبرانے اورگھرجانے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چار ماہ بعد آپ نے جانا ہے، کرائے کے ترجمان بھی اپنا سامان باندھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کر سکی اس لیے غداری کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقدمے میں اپنے کارکن کا نام ڈال کر کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں۔

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ بغاوت کے مقدمے کے مدعی بدر بشیر کوغائب کرکے مسنگ پرسن بنا دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فارن فنڈنگ کے معاملے پر جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو دھمکایا جا رہا ہے۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات سے نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نے کہا آج جو ہو رہا ہے وہ مجھے کرنے کو کہا گیا تھا، میرے انکار کے بعد نیب کے ذریعے سب کچھ کروایا جارہا ہے۔ بشیر میمن نے کے الیکٹرک سے 87ارب روپے لینے کی بات کی تو وزیراعظم ناراض ہوگئے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کیا جائے۔