پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے بارہویں میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر سندھ کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 19.5 اوورز میں 109 رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئی۔
مجاہد علی نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے جبکہ عمر بن یوسف 11، رمیز عزیز 2، فواد عالم 21، سیف اللہ بنگش 14، سعد علی 3، حسن محسن 1، محمد سلیمان 12، محمد عمیر 9 اور ابرار احمد صرف ایک اسکور بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
سدرن پنجاب سیکنڈ الیون کی جانب سے ضیاءالحق نے انتہائی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 3.5 اوورز میں صرف 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دلبر حسین اور محمد عرفان نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ محمد عمران نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سدرن پنجاب نے مقررہ ہدف 17 ویں اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ میں فتح حاصل کر لی۔ زین عباس نے 47 گیندوں پر 1 چھکے اور8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 55 رنز بنائے جبکہ مختار احمد نے 41 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔