کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس مسترد کردیا

ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے جزائر صوبائی حکومت کی ملکیت ہیں، جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس غیر آئینی ہے۔

کراچی میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی لینڈز کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے۔ وفاق نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ سمندری حدود میں جو زمین ہے وہ سندھ کی ملکیت ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس جاری کرکے وفاق نے اختیارات سے تجاوز کیا۔  صدارتیجزائر آرڈیننس غیر قانونی ہے۔ جوجزائربلوچستان کی حدود میں ہیں وہ بلوچستان کی ملکیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے جزائر آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ جزائرسندھ حکومت کی ملکیت ہیں۔ سندھ حکومت کو وفاق کے فیصلے پراعتراض ہے۔

ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئین میں واضح ہے زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے۔ کوئی بھی آئی لینڈ صوبائی حکومت کی ملکیت ہوتا ہے۔آئین میں واضح لکھا ہے کہ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے۔ سندھ  کی ترقی کے لیے ہمیشہ وفاق سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  صدارتی آرڈیننس غیرآئینی ہے۔ صوبائی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کومسترد کیا ہے۔ ایسا کام اور ترقی نہیں چاہتے ہیں جس میں ہمارے لوگ شامل نہ ہوں۔