وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عمراں خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہی واحد محب وطن ہیں ہو سکتا ہے کہ ایف آئی آران کے اپنوں نے ہی درج کرائی ہو، دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان کا حال لیبیا اورعراق جیسا ہو جائے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاشی اشاریےمثبت ہیں، مہنگائی کےعلاوہ معاشی اشاریےمثبت جارہےہیں، زرمبادلہ ذخائر20ارب ڈالرتک پہنچ گئےہیں، بیرونی سرمایہ کاری بھی قابل اطمینان ہے۔
شبلی فرازنے کہاکہ سندھ حکومت کےگندم ریلیزنہ کرنےسےقیمت زیادہ ہے، خیبرپختونخوامیں بارشوں سےفصلوں کونقصان ہوا، سندھ میں سیلاب کی وجہ سےکاٹن کی پیداوارمتاثرہوئی، بدقسمتی سےکاٹن کےاہداف پورے نہیں کرسکیں گے۔
شبلی فراز نے کہاکہ پی آئی اے کے قرضے400ارب کےقریب ہیں، پی آئی اے کے مسائل کا سب کوپتا ہے،
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ کوروناکےباوجود پی آئی اےکاریونیوبڑھاہے،کوروناسےکامیابی سےنکل رہےہیں لیکن خدشات موجودہیں،عوام احتیاط کریں۔