مسلم لیگ ن نے متوقع گرفتاریوں کے خلاف مزاحمت کے لیے آن کال ریپڈ فورس تیارکرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور ڈویژن کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزکا مشترکہ اجلاس سابق وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑکی زیرصدارت ہوا۔ پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر نائب صدر مریم نوازکی تجویزپرریپڈ فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ہر رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو پابند کیا گیا کہ وہ 200 کارکنوں پر مشتمل دستے تیارکریں،جس میں فعال کارکن شامل ہوں اورمتوقع گرفتاریوں کیخلاف مزاحمت کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوں۔
ہر خاتون رکن اسمبلی کو20،20 عورتیں ہر وقت چوکس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لاہورکے30 حلقوں سے کم ازکم6 ہزار کارکن اس فورس کیلیے دستیاب ہوں گے۔