پہلے سے کی گئی خط وکتابت اور توثیق پرعمل نہیں کریں گے۔سندھ حکومت،فائل فوٹو
پہلے سے کی گئی خط وکتابت اور توثیق پرعمل نہیں کریں گے۔سندھ حکومت،فائل فوٹو

سندھ حکومت نے جزائر پرکام کی اجازت کا حکمنامہ واپس لے لیا

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو جزائر پرکام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ واپس لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کے جزائر اور ساحلوں سے متعلق وفاقی حکومت کےاقدامات پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں موجود جزائراور سمندری ساحل صوبائی حکومت کے زیرانتظام ہے، وفاق کی جانب سے پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام اورآرڈیننس کا اجرا غیر قانونی اور طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کا اجراء کرکے سندھ کے جزائر کی ملکیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، سندھ حکومت نے بہتری کے لیے وفاقی حکومت کو آئی لینڈ کی ترقی کی مشروط اجازت دی تھی، تاہم اب پہلے سے کی گئی خط وکتابت اور توثیق پرعمل نہیں کریں گے اور وفاقی حکومت سے جزائرپر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ واپس لے رہے ہیں۔