دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو
دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو

پاورٹیرف میں کمی کا معاملہ۔عمرایوب کمیٹی سربراہی سے فارغ

پاورٹیرف میں کمی کیلیے آئی پی پیزکے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے وفاقی وزیرپاورڈویژن عمرایوب کو کمیٹی سربراہی سے ہٹا دیا،مشیر خزانہ حفیظ شیخ کومذاکراتی کمیٹی کاسربراہ تعینات کردیاگیا۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وفاقی وزیرپاورڈویژن عمرایوب کی فیملی پاور پلانٹس کے کاروبار سے وابستہ ہے،عمرایوب وفاقی پاور ڈویژن ہونے کے باعث مذاکراتی کمیٹی کا حصہ رہیں گے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں میں ترمیم کیلیے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ،نئے معاہدوں پر دستخط کے فوری بعد آئی پی پیزکو واجبات کی پہلی قسط جاری کی جائے گی ،وزارت خزانہ کوآئی پی پیزکوادائیگیوں کیلیے فنڈزکاانتظام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔