قابض فورسزنے مزید 3کشمیریوں کو شہید کردیا

تینوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

               
October 7, 2020 · بام دنیا
علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔فائل فوٹو

علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے،قابض فورسزنے مزید 3نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے سوگان میں غاصب فوج نے نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا، علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی، بھارتی فوج نے دیگر کئی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔