ترکی کےصدر رجب طیب اردوان نے مسلمانوں کے حوالے سے فرانس کے صدر امیونل میکرون کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام پر پابندیاں عائد کرنے کے مجاز نہیں ۔
انہوں نے یورپی ممالک کو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے سے باز آجانے کا انتباہ دیا اورکہا کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ان کیلیے ہتھیار بن گیا ہے۔
فرانس کے صدرنے حال ہی میں کہا تھا کہ اسلام کو ازسرنو ڈھالنا چاہیے ان کا یہ بیان نہ صرف توہین آمیز ہے بلکہ واضح طور پر وہ اشتعال انگیزی کر رہے ہیں۔ کیا ہم نے کبھی کہا ہے کہ عیسائیت ، یہودیت کو بھی از سر نو ڈھالنا چاہیے ۔
ترکی کےصدرنے کہا کہ اسلام کو بدلنے کی بات کرنے والے آپ کون ہوتے ہیں،اردوان نے انقرہ میں کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ میکرون ایک ذمے دار حکمراں کے طورپربرتاؤ کریں گے۔