ن لیگ کے قائد نوازشریف کے خلاف لاہورکے علاقے شاہدرہ میں غداری اور ریاست کے خلاف بغاوت پراکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،اسی مقدمے میں نامزد لیگی رہنما سابق گورنر سندھ محمد زبیر،عطا تارڑ ایس ایچ او سے ملاقات کیلیے شاہدرہ پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنماﺅں کی جانب سے اپنے خلاف درج ہونے والے مقدمہ پرایس ایچ او سے بات کی گئی۔
محمد زبیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سابق گورنر رہ چکا ہوں ، حکومتی آشیر باد کے بغیر مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ،ایس ایچ او کا کہناتھا کہ ہمارے پاس درخواست آئی،ہم نے مقدمہ درج کیا، پولیس میرٹ پرتفتیش کرے گی،تعیناتی کو2 روزہوئے،مجھ سے پہلے مقدمہ درج ہوا۔
محمد زبیر کا کہناتھا کہ یہ پہلامقدمہ ہے جس میں ملزمان خودتھانے آئے،وزیراعظم کوہمارے خلاف مقدمات درج کرنےکاشوق ہے۔