الیکشن میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے جمہوریت بھی مضبوط ہو گی، سوشل میڈیا پر بیان
الیکشن میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے جمہوریت بھی مضبوط ہو گی، سوشل میڈیا پر بیان

پاکستان کو خودانحصار ملک میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو خودانحصار ملک میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی کی نوجوان نسل کو ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔
وزیر اعظم نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے بے شمار مواقع ہیں۔ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی معیشت کو مضبوط بنایاجاسکتاہے ، حکومتی اقدامات سے مضبوط اور مستحکم پاکستان ابھرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی نوجوان نسل کو ہنر مند بننے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو خودانحصار ملک میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دے دیا۔