آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقے نگورنو کارا باخ میں جاری جھڑپوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 300 زیادہ ہوگئی۔
ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے دونوں ممالک کی جنگ علاقائی جنگ میں بدلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ گیارہویں روز بھی جاری رہا۔
نگورنو کاراباخ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آذری فوج کے حملوں میں اس کے مزید 40 فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 3 سو سے زائد گورنو کاراباخ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔