نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا،رواں ماہ صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا،نیپرا نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا،رواں ماہ صارفین پر10 ارب روپے سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی 2020 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔