فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت پر جرمانہ کر دیا

سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کو جرمانہ کردیا،سندھ حکومت کو غیرضروری التوا پرفریقین کے وکلا کے سفری اخراجات ادا کرنے کاحکم دیدیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت سے پہلے وکیل امدادعلی اورضمیراللہ کو 50 ،50 ہزار روپے ادا کرنے کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی مہلت مانگنے کی استدعا مسترد کردی ۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ تحریری جواب کی کاپی جمع نہیں کروا سکے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سندھ حکومت کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو جرمانہ کررہے ہیں،دونوں وکلا کوادا کریں ،گزشتہ سماعت پر بھی عدالت نے حاضری یقینی بنانے کاحکم دیاتھا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے استدعا کی مجھے 2دن کی مہلت دی جائے ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ ہمارے پاس التواکااختیار نہیں،عدالت نے سماعت5 نومبر تک ملتوی کردی۔