سعودی عرب میں پٹرول میں ملاوٹ کرنے پرایک بنگلہ دیشی باشندے کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ المجمعہ میں بنگلہ دیشی کارکن حسین پٹرول کے ساتھ ڈیزل ملا کر فروخت کرتا رہا ہے۔
’ثبوت ملنے پر اسے گرفتار کیا گیا اورعدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اقرارکرلیا‘۔
عدالت نے اس کے خلاف جرمانہ، 6 ماہ قید اور سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدرکرنے کی سزا سنائی گئی۔
مذکورہ کارکن کو عدالتی حکم کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، وہ دوبارہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب نہیں آسکتا۔