ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کو صرف 18 منٹ میں ایک لاکھ سے زائد لائکس ملے
ٹرمپ کی اس ٹوئٹ کو صرف 18 منٹ میں ایک لاکھ سے زائد لائکس ملے

صدرٹرمپ کاویڈیولنک کے ذریعے انتخابی مباحثے میں شرکت سے انکار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو لنک کے ذریعے 20 نومبر کو ہونے والےعام انتخابات سے متعلق مباحثہ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ورچوئل مباحثے میں شرکت کر کے اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے۔ کمپیوٹر کے پیچھے بیٹھ کر بحث کرنا بے وقوفانہ فعل ہے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان 15 اکتوبر کو ورچوئل مباحثہ کا فیصلہ ہوا تھا۔ ورچوئل مباحثہ کا فیصلہ صدر ٹرمپ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس انتطامیہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے تمام کورونا ٹیسٹ کلیئر آ گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹرمپ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سین کونلی کے مطابق وائٹ ہاؤس منتقل ہونے کے چار دن بعد امریکی صدر کی صحت مکمل طور پر نارمل حالت پر آ گئی ہے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اوول آفس پہنچ گئے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا سے متاثر ہونا اپنے لیے خوش قسمتی قرار دے دیا۔