سربراہ پاک سرزمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتدار بچانے اورگرانے کا گیم آن ہے۔ اپوزیشن اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آپ لوگ بیک ڈور رابطے کررہے ہیں،عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں آپ استعفیٰ دیں ،حکومت ختم ہوجائے گی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نوازشریف اخباروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ نوازشریف جمہوریت کے علمبردار بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر کسی کے پاس زیادہ پیسہ ہے تو وہ وزیراعلیٰ سندھ ہیں۔ پیپلزپارٹی لوکل گورنمنٹ انتخابات کراتی نظر نہیں آتی۔ کراچی میں 6ماہ میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو کتوں نے کاٹا ہے۔
انہوں نے کاہکہ نوازشریف نے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے خطاب کیا لیکن نوازشریف نے کبھی سندھ حکومت سے کراچی کی صورتحال سے متعلق پوچھا؟ نوازشریف جب وزیراعظم تھے تب آپ نے پیپلزپارٹی سے نہیں پوچھا۔ نوازشریف پیپلزپارٹی قیادت سے پوچھیں جمہوریت کے نام پر شہر کا کیا حشر کیا ہوا ہے۔
سربراہ پاک سرزمین کا کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب جمہوریت کے علمبردار ایسے نہیں ہوتے جیسے آپ بنے پھرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک آٹو پرچل رہا ہے۔ کسی کواسکولوں،اسپتالوں اورپینےکےصاف پانی کی فکرنہیں۔ پوری قوم مایوس اورعوام نا امید ہوتے جا رہے ہیں۔