جنوبی کوریا میں 33 منزلہ عمارت میں لگنے والی خطرناک آگ کے نتیجے میں 90 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہرالسن میں واقع رہائشی اورکمرشل عمارت کے متعدد فلورزپرآتشزدگی کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔
مقامی نیوزایجنسی کے مطابق آگ عمارت کے12ویں فلورپرلگی، تیزہوا کے باعث آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورآگ کے شعلے کئی میل دور سے واضح نظر آنے لگے۔
رپورٹس کے مطابق ریسکیو ورکرز نے سیکڑوں افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا، 90 افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے تاہم کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت کی بیرونی دیوار پرلگی آنسولیشن ممکنہ طورپرآگ کو تیزی سے بھڑکانے کا سبب بنی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جامع تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔