کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز
کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ 72 ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 72 ہزار 712 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 71 لاکھ 10 ہزار 989 متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 97 ہزار 30 ہوگئی ہے اور81 لاکھ 41 ہزار 247 ایکٹیو کیسزہیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 18 ہزار 648 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور78 لاکھ 94 ہزار 478 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 69 لاکھ 77 ہزار 8 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 7 ہزار 450 اموات ہوئی ہیں۔
برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں50 لاکھ 57 ہزار 190 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 49 ہزار 692 اموات ہوئی ہیں۔
روس میں 12 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 257 ہو گئی ہے۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار 495 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں 8 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار929 اموات ہوئی ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 8 لاکھ 71 ہزار 468 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 23 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 43 ہزار 355 افراد متاثر اور 33 ہزار 158 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔
رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔