پولیس کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے انعامی رقم کی تجویز کا خط محکمہ داخلہ کو ارسال کردیا
پولیس کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے انعامی رقم کی تجویز کا خط محکمہ داخلہ کو ارسال کردیا

مولانا ڈاکٹرعادل خان کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو

کراچی میں فائرنگ سے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہونے والے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

مولانا عادل کی گاڑی شاہ فیصل میں مٹھائی کی دکان پر رکی تھی اور جیسے ہی گاڑی رکی موٹرسائیکل پرسوار ملزمان اتر کر آئے اور گاڑی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں مولا نا عادل خان اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ جس گاڑی پرفائرنگ ہوئی اس میں 3 لوگ موجود تھے جن میں مولانا عادل، مقصود اورعمیر سوار تھے،گاڑی رکنے پرعمیر شمع شاپنگ سینٹرپر مٹھائی کی دکان سے مٹھائی لینے گیا، اس دوران موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ٹارگٹ کرکے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ایسا لگتاہے کہ دہشت گرد ان کا پیچھا کررہے تھے،موقعہ سے نائن ایم ایم کے 5 خول ملے ہیں، موٹرسائیکل پر3حملہ آور سوار تھے اور حملہ آوروں نے موٹرسائیکل مخالف سمت میں کھڑی کی ہوئی تھی۔