آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذربائیجان پر میزائل حملہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا کی جانب سے داغے گئے میزائل کے ذریعے آذربائیجان کے شہر گینجہ کو نشانہ بنایا گیاہے جس میں7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعا ت ہیں جبکہ حملے میں بچوں سمیت 33 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔
ماسکو میں جاری مذاکرات کے دوران دو ہفتوں کی طویل جنگ کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے عارضی پر جنگ بندی پراتفاق کیا گیا تھا تاکہ اس سیز فائرکے دوران دونوں ممالک قیدیوں کا تبادلہ کر سکیں اور ساتھ ہی مرنے والوں کی لاشوں کو نکالا جا سکے جو حالیہ جنگ میں مارے گئے ہیں ۔
آرمینیا اورآذر بائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ 27 ستمبرکو شروع ہو ا جودو ہفتوں تک جاری رہاہے جس دوران 300 سے زائد لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہزاروں بے گھرہوگئے ہیں ۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے مزید 7 دیہاتوں کی آرمینی قبضے سے رہائی کا اعلان کیا تھا ، علی ایف نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ” آذربائیجان کی فوج نے ضلع ترتر کے گاوں تالش، ضلع جبرائیل کے دیہات مہدی لی، چاکرلی، زیریں مارالیان، شیبے اور کوئیجاک اور ضلع فضولی کے گاوں زیریں عبدالرحمن کو آزاد کروا لیا ہے”۔الہام علی یف نے اس سے قبل بھی ماداگیزکی آرمینی قبضے سے رہائی کا اعلان کیا تھا۔