ہلاک ہونے والوں کی لاشیں طیاروں کے ملبے سے نکال لی ہیں۔فائل فوٹو
ہلاک ہونے والوں کی لاشیں طیاروں کے ملبے سے نکال لی ہیں۔فائل فوٹو

فرانس میں دو مسافر طیارے فضا میں ٹکرا گئے۔

فرانس میں دو مسافر بردار چھوٹے طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایک انجن والے دو مسافر بردار طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور دونوں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر الگ الگ مقام پرگر گئے۔

ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں دو افراد سوار تھے، یہ طیارہ تصادم کے بعد ایک گھر کے نزدیک گرا اور بجلی کے میٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، دونوں مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب نسبتاً بڑا طیارہ جس میں 3 سیاح سوار تھے تصادم کے بعد غیر آباد علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تینوں سیاح ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں طیاروں کے ملبے سے نکال لی ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تصادم کے وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔