سابق ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائےاطلاعات کےاضافی عہدےسےدستبردار ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہکہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لینےکی درخواست کی جوانہوں نے منظورکرلی۔
I requested the honourable Prime Minister to relinquish me from the additional portfolio of SAPM on Info & broadcasting. He very kindly approved my request
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) October 12, 2020
یادرہے کہ ان پر کچھ عرصہ قبل بھی الزامات لگائے تھے جس کے بعد انہو ں نے وضاحت پیش کردی تھی ۔ بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی کارکردگی سے مطمئن تھے، انہوں نے عاصم سلیم سے کام جاری رکھنے کا کہا تاہم عاصم سلیم باجوہ نے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی جو اب منظورکرلی گئی، وہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام کرتے رہیں گے ۔