زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی سیکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں ایم ڈی راؤ سردار علی خان اور سی او او محمد کامران خان نے وفد کو سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر زمبابوے کے سیکیورٹی وفد کو ائیرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ سری لنکن اور بنگلہ دیشی ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی بتایا گیا۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں دی گئی بریفنگ پر زمبابوے بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قراردیا جبکہ دورے کے اختتام پرزمبابوے کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کو شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔