جی بی الیکشن:گدائی اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر عباس کی حمایت کااعلان
نور محمد ہائوس رضویہ سوسائٹی میں اجلاس، انتخابات کے حوالے تیاریوں کے لیے لائحہ عمل تیار کیاگیا
October 12, 2020 · شہر گزشت
فائل فوٹو
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں بھی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
شہر قائد میں موجود گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی برادری کی جانب سے رضویہ سوسائٹی میں واقع نور محمد ہائوس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں گدائی اتحاد کے مشترکہ امیدوار ڈاکٹر عباس کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔