مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔فائل فوٹو
مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔فائل فوٹو

عابد ملہی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرتے ہوئے شناخت پریڈ کیلیے جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ملزم عابد ملہی کو آج صبح انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چہرہ ڈھانپ کرلایا گیا ،عابد کو ماڈل ٹاﺅن تھانہ سی آئی اے کی ٹیم عدالت لائی ۔ جبکہ دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو 28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عابد ملہی کی گرفتاری پر گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ عثمان بزدارکی جانب سے سی آئی اے افسران کے لیے خصوصی انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔ انہوں نے پولیس کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی لیکن ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا گیا، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں گے۔