افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا کرتباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹرکمانڈوزکواتارنے کے بعد آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کو لےجا رہے تھے کہ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پرفضا میں ہی ٹکرا گئے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فوجی ضلع ناوا میں ایک آپریشن میں زخمی ہوئے تھے اورانہیں لینے اوراضافی مدد فراہم کرنے کیلیے ہیلی کاپٹر بھیجے گئے اس دوران ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ایک اور ذریعے نے بتایا کہ اس واقعے میں 8 فوجی ہلاک ہوئے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی ابھی تک سرکاری طورپرتصدیق نہیں ہوئی ۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ حادثے میں9 افراد ہلاک اور کچھ زخمی بھی ہوئے۔ہلمند صوبے کے ترجمان عمر زوک نے حادثے کی تصدیق کی تاہم مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی افغان صوبے بغلان کے شہر پل خمری میں افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔