نیوزی لینڈ میں ہار پر مجھے اور ٹیم کو مایوسی ہوئی ہے۔فائل فوٹو
نیوزی لینڈ میں ہار پر مجھے اور ٹیم کو مایوسی ہوئی ہے۔فائل فوٹو

مصباح الحق کا چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے کا اعلان  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹراورقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرا اپنا فیصلہ ہے کیونکہ بطور چیف سلیکٹرکام کرنا مشکل ہو گیا تھا اوراب صرف اور صرف کوچنگ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مجھے کہا تھا کہ مستقبل میں اگر میرے لیے وقت دینا مشکل ہوا تو میں چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ سکتا ہوں اور یہ ایک اچھی بات تھی، ابھی مجھے لگا کہ یہ فیصلہ کرنے کا بالکل صحیح وقت ہے اور پی سی بی کا مشکور ہوں جس نے میری بات کو تسلیم کیا، اب میں کوچنگ پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بہت سی خبریں چل رہی ہیں کہ شاید بورڈ نے مجھے ایک عہدہ چھوڑنے کا کہا یا پھر وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہونے والی ملاقات اس فیصلے کی وجہ بنی، ایسا کچھ بھی نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو ایک عہدہ نہیں بلکہ دونوں عہدے جاتے، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے جو صرف اور صرف اپنے کام کو ذمہ داری سے سرانجام دینے کی غرض سے لیا ہے تاکہ ٹیم کی کارکردگی پر توجہ دے سکوں۔

ساقب کپتان کا کہنا تھا کہ بورڈ چیف سلیکٹر کی ذمے داری جسے بھی سونپے گا، اس کیساتھ مل کر کام کریں گے کیونکہ ہمارا مقصد قومی ٹیم کو اوپر لے کر جانا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کو اوپر لے کر جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے 2019ءمیں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی تھے جس پر سابق کرکٹرزنے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پرکام کا بوجھ بہت زیادہ ہو جائے گا اور وہ اپنی ذمہ داریاں صحیح طرح سے نہیں نبھا سکیں گے۔