ترک پولیس نے 20 ٹن غیر معیاری شراب بھی قبضے میں لے لی۔فائل فوٹو
ترک پولیس نے 20 ٹن غیر معیاری شراب بھی قبضے میں لے لی۔فائل فوٹو

ترکی میں غیر معیاری شراب پینے سے 44 افراد ہلاک

ترکی میں غیر معیاری شراب کے استعمال سے ایک ہفتے کے دوران 44 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے 8 صوبوں میں غیر معیاری شراب کے استعمال سے ایک ہفتے کے دوران 44 افراد ہلاک جبکہ 30 کواسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق غیر معیاری شراب سے ہلاکتوں کا پہلا واقعہ 9 اکتوبرکو صوبے ازمر میں پیش آیا تھا جہاں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ترک پولیس نے غیر قانونی شراب تیاراور فروخت کرنے کے الزام میں 58 افراد گرفتارکرکے 20 ٹن غیر معیاری شراب بھی قبضے میں لے لی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے شراب پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی وجہ سے مقامی اورغیر معیاری شراب کی تیاری اور فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔