شی جن پنگ
شی جن پنگ

چینی صدر نے فوج کو جنگ کی تیاری کا حکم دیدیا

چینی صدرشی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں جنگ کی تیاری میں صرف کریں۔

امریکی ٹی وی نے چین کی سرکاری خبر ایجنسی کے حوالے سے لکھا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے منگل کے روزگوانگ ڈونگ میں فوجی چھاؤنی کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں۔ انہوں نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ وفادار، پر خلوص اور بھروسے مند رہیں۔

انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ایل اے سی پر بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع جاری ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بدترین صورتحال کا شکار ہیں۔