پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت کرتے ہیں،لگتا ہے حکومت کے ساتھ ساتھ نیب بھی گھبراہٹ کاشکار ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ جلسوں سے پہلے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، نیب حکومت کی ایما پرچل رہا ہے،چیئرمین نیب اپنے اختیارات کاناجائز فائدہ نہ اٹھائیں،انہوں نے کہاکہ کتنے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کریں،نیب قوانین پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔