بچوں نے کھیل کے دوران دستی بم اٹھا لیا تھا، جو کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع
بچوں نے کھیل کے دوران دستی بم اٹھا لیا تھا، جو کھیلتے ہوئے پھٹ گیا، ریسکیو ذرائع

بفرزون میں گھر میں آتشزدگی۔2 بچیاں جھلس کر جاں بحق

کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر15 اے میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق بچیوں کے والدین  گھرکو تالہ لگا کر سامان لینے گئے ہوئے تھے کہ اچانک گھر میں آگ لگ گئی ،پڑوسیوں نے گھر سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے تالا توڑ کر دیکھا تو دونوں بچیاں جھلس چکی تھی.

فوری طور پر فائر بریگیڈ کو بلایا گیاجس نے آگ بجھا دی اور بچیوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت7 سالہ عمیمہ اور5 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔