فوج و پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ۔فائل فوٹو
فوج و پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ۔فائل فوٹو

تھائی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ۔ جلسے جلوسوں پر پابندی

تھائی حکومت نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے باعث ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی لگادی اور3 بڑے اپوزیشن رہنماﺅں جبکہ متعدد سیاسی کارکنوں کو گرفتارکرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی وزیراعظم پرایوتھ چن اوچھا نے یہ ایمرجنسی نافذ کی جس کا اعلان سرکاری ٹی وی پرکیا گیا جس کے تحت ملک میں میڈیا پر حساس خبروں کی اشاعت پر پابندی لگادی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کردیا گیا جبکہ فوج و پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا اور بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی تاکہ کافی عرصے سے جاری احتجاجی مظاہروں کو روکا جاسکے۔

دارالحکومت بنکاک سمیت تھائی لینڈ بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی عدم استحکام پر گزشتہ 4 ماہ سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کی قیادت طلبا اورنوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

مظاہرین موجودہ وزیراعظم اور سابق آرمی چیف پرایوتھ سے مستعفی ہونے اوردوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔