نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن نے بلوچستان کو 39 رنز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن یقینی بنا لی۔ 199 رنز کے جواب میں بلوچستان 160 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں حیدر علی کی 86 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت ناردرن نے چھ وکٹ پر 199 رنز بنائے، شاداب خان 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جواب میں بلوچستان کی ٹیم آٹھ وکٹ پر160 رنز بنا سکی۔
بلوچستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اپنا آخری میچ سدرن پنجاب کے خلاف لازمی جیتنا ہو گا۔