فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا۔فائل فوٹو
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا۔فائل فوٹو

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آگ۔دو فیکٹریاں جل گئیں

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آگ لگنے سے دو فیکٹریاں مکمل طورپر خاکسترہوگئیں۔

جیونیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لنڈا کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی اوردوسری فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کی شدت سے ایک فیکٹری کی چھت بھی گرگئی اور دوسری فیکٹری بھی آتشزدگی سے مکمل طور پر جل گئی۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا اورفائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں لنڈے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم انہیں آگ پر قابو پانے میں مسائل کا سامنا ہے۔

دوسری جانب آئی آئی چندریگر روڈ پر یونی پلازہ میں واقعے کمپیوٹراورالیکٹرونکس بورڈ کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی اور فائر بریگیڈ نے وقت پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے قریب جھٹ پٹ مارکیٹ میں واقع چپس اور دیگراشیا کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود ٹرک سمیت 4 سے 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے یہاں بھی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے۔