شاہ لطیف ٹاؤن شعبہ تفتیش کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے شہری کو اغوا کرنے کے بعد پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
شاہ لطیف ٹاؤن شعبہ تفتیش نے ملزم نسیم کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں وقار اشفاق عرف اشفاق چوہان کے ہمراہ 13 اکتوبر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود در محمد گوٹھ سے سکندر نامی شخص کو اسلحہ کے زور پر ہائی روف گاڑی میں اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔ جہاں سے اغوا کاروں نے فون کال پر پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ،مغوی کے بھائی کی مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 1129/20 درج کیا گیا.گزشتہ روز شعبہ تفتیش نے ملزم نسیم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ ہے گرفتار اغوا کار سابق پولیس اہلکار ہے، جو کہ منشیات کیس میں پولیس ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا اور منشیات کیس میں جیل بھی کاٹ چکا ہے،جیل سے ضمانت پر رہا کے بعد ملزم نسیم نے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں شروع کر دی۔
شعبہ تفتیش کا کہنا ہے کہ ملزم نسیم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، اغوا کار سے کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔