ہمارا ہدف ریکی کرکے بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹتا ہوتا تھا،کئی پولیس اہلکاروں کو مقابلے میں زخمی کیا،ملزم
ہمارا ہدف ریکی کرکے بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹتا ہوتا تھا،کئی پولیس اہلکاروں کو مقابلے میں زخمی کیا،ملزم

درجنوں وارداتوں میں ملوث خطر ناک6 رکنی ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

ضلع کورنگی میں ڈکیتی ،رہزنی،قتل اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطر ناک 6 رکنی ڈکیت گروہ کا سرغنہ علی عرف شہریار کو کورنگی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ڈکیت گروہ کے سرغنہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارا ہدف ضلع ایسٹ اور سائوتھ میں موجود بینکوں کے باہر ریکی کرکے بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹتا ہوتا تھا اور اس دوران پولیس سے آمنا سامنا ہونے پر بہت سے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ذخمی بھی کرچکا ہوں۔
ذرائع کے مطابق کورنگی پولیس کی بڑی کاروائی, شہریوں کے لئے خوف کی علامت بننے والا خطرناک ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار۔کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی عرف شہر یار ڈکیت گروہ کا سر غنہ ہے۔
ملزم نے گزشتہ سال فرئیر کے علاقے دہلی کالونی میں ویگو گاڑی میں سوار خاتون کو روکا علی عرف شہر یار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسلحے کے زور پر خاتون سے 4 لاکھ روپے نقدی,موبائل فونز چھینے,جبکہ موقع پرپولیس پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ کے بعد ملزم ریاض, وقاص, عتیق, وسیم اور شعیب کو گرفتار کر لیا گیا۔
علی عرف شہر یار کا ایک ساتھی دلدار زخمی حالت میں پکڑا گیا تاہم شہر یار موقع سے فرار ہو گیا ۔علی عرف شہریار اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نجی بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا,جبکہ ڈکیت گروہ کے کارندے واردات سے قبل بینک کے اندر اور باہر رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کی ریکی کر کے انہیں لوٹتے تھے جبکہ ڈکیت گروہ کا کارندہ وقاص بینک کے اندر موجود رہ کر باہر موجود ساتھیوں کو شہری کے حوالے سے اطلاع دیتا تھا ۔
ڈکیت گروہ کا سرغنہ اور دیگر کارندے مزکورہ بینکوں کے باہر متعدد بار رقم لے کر نکلنے والے شریوں کو لوٹ چکے ہیں ۔