خود کشی کرنے والی خاتون شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں تھی
خود کشی کرنے والی خاتون شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں تھی

گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر 22سالہ خاتون نے خودکشی کرلی

رپورٹ :شرجیل مدنی
کورنگی انڈسٹریل تھانے کی حدود میں واقع گلزار کالونی میں گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر 22سالہ خاتون نے اپنے ہاتھوں سے اپنی ذندگی کا چراغ گل کر دیا۔خود کشی کرنے والی خاتون شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں تھی۔
ذرائع کے مطابق کورنگی گلزار کالونی میں واقع گھر میں مہوش ذوجہ سرفراز نےگھریلوں پریشانیوں کے باعث گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔
مزکورہ خاتون کو کورنگی انڈستریل ایریا پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا خوشنود جاوید نے امت کو بتایا ہے کہ مزکورہ خاتون نے گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر خود کشی کی ہے ۔
مزکورہ خود کشی کرنے والی خاتون کی ماں سے کئی دفعہ پوچھا ہے کہ آپ کو کوئی بھی قانونی کاروائی کرنی ہے تو بتائے جس پر مزکورہ خاتون کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نے خودکشی کی ہے اور ہم کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی نہیں چاہتے اور اپنی بیٹی کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروانا چاہتے ہیں اس کے باوجود میں نے اپنے تفتیشی افسران کو کہا ہے کہ مزکورہ خود کشی کرنے والی خاتون کی والدہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے کیونکہ میں بھی ماں بیٹی والا ہوں۔