رپورٹ :شرجیل مدنی
حادثہ نورس چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں پیش آیا
سائیٹ ایریا نورس چورنگی پر واقع ایس ایم ڈینم نامی گارمنٹس کمپنی کے کیمیکل ٹینک کی صفائی 6 مزدوروں کے گھروں کا چراغ گل کر گئی ۔
پولیس کے مطابق 6مزدوروں کی ہلاکت کیمیکل ٹینک میں ذہریلی گیس بھرنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔جاں بحق ہونے والے افراد کو چھیپاایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
جاں بحق ہونےوالوں میں رمیش ، بورا ، نصیب ، شعیب ، گرداری اور کشن شامل۔لاشوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کئ گھنٹوں سے ٹینک میں تھے۔
ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے,اس حوالے سےایک ایس ایم ڈینم کمپنی کے ملازم کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں انسانی جان کی کوئی قدر نہیں، ڈوبنے والے افراد رات کو آئے تھے۔فیکٹری مالک کا رویہ محنت کشوں کے بارے میں اچھا نہیں کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔آج والے واقعہ کی وجہ سے بہت دکھی ہوں اس لئے یہ بات کررہا ہوں اور فیکٹری چھوڑ رہا ہوں فیکٹری میں انسانی جان کی کوئی قدر نہیں، ڈوبنے والے افراد رات کو آئے تھے۔
اس حوالے سے چھیپا ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹینک سے چھ لاشیں نکالی جن کی حالت بہت بری تھی۔یہی لگتا ہے شاید بہت پہلے سے یہ افراد ڈوبے ہوئے تھے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سائیٹ(اے)محمد ایاز نے امت کو بتایا ہے کہ مزکورہ واقع ایس ایم نامی گارمنٹس فیکٹری میں پیش آیا ہے ۔جس کے کیمیکل ٹینک کی صفائی چل رہی تھی۔ تحقیقات کررہے ہیں واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔فیکٹری مالک ورکز اور عینی شاہدین کے بیان لیں گے۔تفتیس کر رہے ہیں اس سانحہ میں جس پر بھی جرم ثابت ہوا بالکل قانونی کارروائی کرینگے۔
ایس ایم ڈینم کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے ٹینک صفائی کے لیے مزدور اتارے تھے۔