رپورٹ عمران خان
کراچی پولیس کی خاتون ایس ایچ او سب انسپکٹر غزالہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے واقعے میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خاتون پولیس افسر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم عرف کالو کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ملزم سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی ضمانت لینے کے لیے پہنچا تھا جہاں سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ملزم نے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیگر مختلف سرکاری محکموں کے اعلی افسران کو بھیجی تھی۔
گرفتار ملزم کافی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا۔
ملزم لاہور میں انتہائی بااثر ہے۔ خاتون افسر نے چند روز قبل ہراساں اور بلیک میل کرنے کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
ملزم اپنے ماموں کی سم ہراساں کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا جو خود بھی ملزم کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔