رپورٹ :شرجیل مدنی
بارہ ربیع اول کا چاند دکھنے سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علمائے کرام کااھم اجلاس ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں منعقد ہوا۔
جشن عیدمیلاد النبی اور بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور ریلیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے اھم اجلاس ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں منعقد ہوا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایس ایس پیز سٹی و ساؤتھ۔ رینجرز کے ونگ کمانڈر۔ ڈویژن کے ایس پیز۔ اے ڈی سی ساؤتھ۔ کے الیکٹرک۔ سوئی گیس کے نمائندوں سمیت مختلف تنظیموں کے منتظمین اور علماء کرام نے شرکت کی۔
تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے اجلاس کا آغاز کیا گیا۔۔اجلاس میں بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ریلی اور جلوسوں کے دوران کویڈ کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو اس وبا سے بچایا جاسکے۔
جلوس میں شامل ہونے والے افراد کو انٹری پوائنٹ پر اسکاؤٹس اور والینٹیرز کی مدد سے چیک کرنے کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت ہو گی۔جلوس راستے میں نہیں روکے جائے گے اور نہ ہی راستے میں رک کر تقاریر کی جائیں گی۔جلوس میں بڑی گاڑیوں ٹرالر ۔ گھوڑا گاڑی ۔ رکشہ ۔ ٹیکسی ۔ موٹر سائیکل کسی بھی قسم کی گاڑیاں لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ڈی آئی جی ٹریفک آ فس کی جانب سے جاری کردہ اسٹیکرز والی گاڑیوں کو ہی جلوس میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔