رپورٹ:شرجیل مدنی
فریئرپولیس نے ضلع سائوتھ میں موجود کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں منشیات کی فروخت اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کامران عرف کامی ضلع سائوتھ کے تھانوں میں متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی لسٹ میں شامل تھا۔
ایس ایچ او فرئیر کے مطابق انٹیلی جنس بیس پر اطلاع موصول ہونے کے بعد کاروائی اے ایس آئی شاہد جنجوعہ پر مشتمل پولیس پارٹی کے ذریعے عمل میں لائی۔
گرفتار ملزم نے اپنا نام کامران عرف کامی ولد محمد ایوب بتلایا.گرفتار ملزم فون کے ذریعے کلفٹن و ڈیفینس کے علاقے میں آئس چرس و ہیروئن کی خرید و فروخت کرتا ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 110 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف تھانہ فرئیر میں مقدمہ الزام نمبر 308/2020 بجرم دفعہ 6/9-CNS B درج رجسٹر کرلیا گیا ہے.گرفتار ملزم اس سے قبل بھی منشیات کی خرید و فروخت و ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں جیل جا چکا ہے ملزم کا سابقہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے.
ملزم کو مزید تفتیش کے لئے INVESTIGATION حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔