رہنمائوں اوراسٹیج کی حفاظت کیلیے ایس ایس یو کے جوان تعینات ہیں۔فائل فوٹو
رہنمائوں اوراسٹیج کی حفاظت کیلیے ایس ایس یو کے جوان تعینات ہیں۔فائل فوٹو

متحدہ اپوزیشن کے جلسے کیلیے سخت حفاظتی انتظامات

کراچی( رپورٹ: اقبال اعوان)کراچی میں ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی کیلیے پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔کراچی کے تین اعلیٰ پولیس افسران کے علاوہ30سینئر افسران کو نگرانی کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

اسی طرح 65 ڈی ایس پیز اور5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،رہنمائوں اوراسٹیج کی حفاظت کیلیے ایس ایس یو کے284اورآرآرایف کے150جوان تعینات ہیں۔

جلسے کے شرکا کیلیے چارمقامات پارکنگ بنائی گئی ہے،نشتر پارک،طائی کراٹے گرائونڈ ،شارع قائدین نزد خداداد کالونی انڈر بائی پاس اور کوریڈورتھری ریذیڈنٹ انجینئر مزار قائد شامل ہیں۔

جلسہ گاہ کے روٹ اورشہر بھر میں ٹریفک پولیس کے اہلکاراپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔