کراچی کے باغ جناح میں آج ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جلسے کے لیے تین مختلف اسٹیجز بنائے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کردیا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پی ٹی ایم جلسے شام 4 بجے باغ جناح میں ہوگا،جلسے گاہ کے قریب گاڑیوں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کراچی جمشید روڈ اور تین ہٹی سےنمائش کی جانب عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کراچی شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی
کراچی شہری گرومندر سے سولجر بازار ، جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور ،نیو ٹاؤن اور طارق روڈ کا راستہ اختیار کر سکیں گے۔
کراچی جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو جانب سولجر بازار بزنس ریکارڈر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے ہیوی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ،چھوٹی گاڑیاں جا سکیں گی۔
جلسے کے شرکاء گاڑیاں نشتر پارک،طائی کراٹے گراؤنڈ اور شارع قائدین انڈر پاس میں کھڑی کرسکیں گے۔
کوریڈرو تھری پر قائم ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد پر بھی پارکنگ کی جاسکے گی،ٹریفک پولیس حکام
حیدآباد سے آنے والے شرکاء براستہ واٹر پمپ اور لیاقت آباد سے جلسہ گاہ تک آسکیں گے،حکام
یونیورسٹی روڈ اور اصفہانی روڈ سے آنے والے شرکاء اپنی گاڑیاں پی پی چورنگی کی جانب سے جلسہ گاہ آسکیں گے۔
ضلع وسطی سے آنے والے شرکاء گرومندر سے نشتر پارک یا طائی کراٹے گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کر کے جلسہ گاہ جا سکیں گے۔
ضلع غربی سے آنے والے شرکاء براستہ پاک کالونی، گارڈن چوک، صدر دواخانہ سے ہوتے ہوئےجلسہ گاہ جاسکیں گے ۔
ضلع جنوبی اور کورنگی سے آئے شرکاء براستہ شارع فیصل، شارع قائدین ، خداداد کالونی انڈر پاس سے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
ٹھٹہ اور ضلع ملیر و شرقی کے شرکاء پی پی چورنگی سے ریزیڈنٹ انجینئر کے دفترکے نزدیک گاڑیاں پارک کر کے جلسہ کے مقام پر جا سکیں گے۔
دوسری جانب باغ جناح میں تین اسٹیج بنائے جا رہے ہیں۔ مرکزی اسٹیج 80×60 فٹ کا ہے جو مرکزی رہنماؤں کیلیے تیار کیا گیاہے جبکہ برابر میں دو مزید 40×50 فٹ کے دو اسٹیج تیار کیے گئے ہیں جس پر دیگر رہنما بیٹھیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق ابھی تک جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے، اسٹیج کے اطراف کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی دیوار بنائی گئی ہے۔ اسٹیج کے سامنے خاردار تار لگائی گئی ہے۔