تھانہ سائیٹ بی کی حدود لیبر اسکوائر کی جھاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق جھاڑیوں سے ملنے والی لاش نا معلوم شخص کی ہے جس کا سرکچلا ھوا ہے۔ پائوں بھی کچلے ہوئے ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ متوفی کا نام کیا ہے اوراسے کیوں قتل کیا گیا ہے۔