پی ڈی ایم جلسے کی تیاریوں کے لیے کی جانے والی انتظامی میٹنگز راشد ربانی کے اچانک انتقال کی وجہ سے نہ ہوسکیں۔
پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے کراچی کے ساتوں اضلاع کے پی پی عہدیداروں کی انتظامی حوالے سے میٹنگز گزشتہ تین دنوں سے مختلف علاقائی دفاتر اور بلاول ہاﺅس میں طے تھیں تاہم پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رشد ربانی کی اچانک انتقال کی وجہ سے اس طرح کی تمام میٹنگز نہ ہوسکیں اورانہیں منسوخ کرنا پڑگیا۔
امت کو پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ اورکراچی سطح کے عہدیداروں کی جانب سے سیکیورٹی اور پارکنگ کے انتظامات اور کھانے پینے کے حوالے سے عہدیداروں اور کارکنوں کی میٹنگز رکھی گئی تھیں جن میں کارکنوں کو لانے اور واپس لے جانے کے حوالے سے ٹرانسپورٹیشن اور تشہیری مہم کے حوالے سے معاملات پر بات ہونا تھی تاہم ایسی کئی میٹنگز راشد ربانی کے اچانک انتقال کی وجہ سے منسوخ کی گئیں ۔