عدالت فوری طور پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو
عدالت فوری طور پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔فائل فوٹو

سانحہ کار ساز اور سانحہ 12مئی کی تحقیقات کرانا ہو گی ۔محمود خان اچکزئی

پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے یہ طے کرنا پڑے گا کہ سانحہ کار ساز اور سانحہ 12مئی کی تحقیقات کرانا ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سے کہا جا رہا ہے کہ اداروں کی بات نہ کریں ،غیر قانونی کام نہ کریں ،ہمیں بتا یا جا رہا ہے کہ پاکستان کا دفاع فوج کر رہی ہے ،ہر ملک کی فوج کی ذمے داری وطن کا دفاع کرنا ہوتا ہے ،یہ احسان کی بات نہیں بلکہ ان کی ڈیوٹی ہے۔انہوں نے کہا جو لوگ عمران خان کو لائے وہ ان حالات کے ذمہ دار  ہیں۔

کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ہم یہاں لوگوں کی ماں بہن کو گالیاں دینے نہیں آئے ،ہم نے سوچ سمجھ کر تحریک بنائی ہے ،عوام کی سپورٹ چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں محتاط آدمی ہوں ،اگر میں کہوں کراچی دہشت گردوں کا شہر ہے ،یہ بڑی زیادتی ہو گی لیکن می اسٹیج پر بیٹھے اکابرین سے کہنا چاہتا ہوں ،اس شہر میں دہشت گرد وجود رکھتے ہیں ،کار ساز کاواقعہ ہوا تب سوچنا چاہیے تھا کہ یہ دہشت گرد اتنے طاقتور کیسےہیں،جس کنٹینر پر بے نظیر تھی،اس پر پیپلز پارٹی کی تمام قیادت تھی،یہ دہشت گرد کون ہے جو اپنے مفاد کے لیے تمام جمہوری قیادت کو ایک دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے ۔

محمود اچکزئی نے کہابے نظیر سے رشتہ بھائی کا تھامیں ان سے لڑتا تھا ،انہیں تنگ کرتا تھا ،ان سے اختلاف کے بجائے غصہ کرتا تھا لیکن انہوں نے کبھی برا نہیں منا یا ۔پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا۔

اس سے قبل نیشنل پارٹی کےرہنماڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نظریات کیلیے شہادت پیش کرنیوالوں کوسلام پیش کرتاہوں،میرحاصل بزنجوکوسلام پیش کرتاہوں،ان کی جدوجہد سےاپوزیشن جماعتیں ایک ہوئیں۔