امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں انتخاب میں جو بائیڈن سے ہارگیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔ مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔ میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔
اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے اپنے مد مقابل ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
ابھی تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے مقابل امیدوار بائیڈن سے رائے عامہ کے سرویز اور صدارتی مہم کے لیے جمع کیے گئے فنڈزکے اعتبار سے پیچھے ہیں۔ بائیڈن 38 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں جب کہ ٹرمپ کی مہم کے لیے گزشتہ ماہ تک 24 کروڑ سے زائد رقم جمع کیے ہوئے تھے۔
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں مزید رقم جمع کرسکتا ہوں۔ میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ ریزر بن سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔