جنوبی افریقین ٹیم کی 20 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔فائل فوٹو
جنوبی افریقین ٹیم کی 20 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔فائل فوٹو

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سیریزکے لیے منصوبہ بندی کرلی۔ مہمان ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ جنوبی افریقین ٹیم کی 20 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ مہمان ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

سیریز لاہوراورکراچی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 28 جنوری سے کھیلا جائے گا جبکہ2009 کے بعد لاہور کو پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

پاک جنوبی افریقہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی اسٹیڈیم میں فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریزکا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ پاک جنوبی افریقہ سیریز بھی زمبابوے کی طرح کوویڈ نائنٹین پروٹوکولز کے تحت کھیلی جائیگی۔