نیوزی لینڈ میں ہار پر مجھے اور ٹیم کو مایوسی ہوئی ہے۔فائل فوٹو
نیوزی لینڈ میں ہار پر مجھے اور ٹیم کو مایوسی ہوئی ہے۔فائل فوٹو

زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹراورقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں نیشنل ٹی 20 کپ میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف سیریزکیلیے قومی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق،عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، حیدرعلی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان ، موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی، روحیل نذیر، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے باعث شعیب ملک، سرفرازاحمد اورعثمان خان شنواری کو موقع نہیں دیا گیا۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اچھی اور بیلنس ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے، ون ڈے کرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا اس لئے زیادہ تجربات نہیں کریں گے کیونکہ ون ڈے سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے، اس وجہ سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس میں جگہ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں بہت سے کھلاڑی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حیدرعلی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے اورکوشش کریں گے کہ سینئرزاور جونیئرز پر مشتمل اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں جو اچھی کارکردگی کے ذریعے فتح حاصل کر سکے۔